ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خونی جھڑپ - 6th phase polls political clash broke out

شمالی 24 پرگنہ کے کچڑا پاڑہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

heavy political clash broke out at mukul roy home town

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 5:54 PM IST

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے آخری لمحے میں تشدد کے واقعات نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بیرکپور پارلیمانی حلقے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے کچڑا پاڑہ علاقے میں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریگنگ پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کے گڑھ کچڑا پاڑہ میں انتخابات کے دوران ریگنگ کی افواہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامی ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان گھنٹوں تک زبردست مار پیٹ ہوتی رہی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

پولیس اور مرکزی فورسز نے جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کے سامنے ہی دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری طرف اشوک نگر میں بھی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

دوسری طرف نئی ہٹی اسمبلی حلقے کے حالی شہر میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے حامی کو چاقو مار کر زخمی کرکے فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ آم ڈانگہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔

آم ڈانگہ علاقے میں فائرنگ اور بموں سے حملہ کرنے کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس اور مرکزی فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.