ETV Bharat / city

بنگال کو راحت رسانی کے لیے مرکز سے ملا ایک ہزار کروڑ - بجلی کی بحالی نہیں ہوئی ہے

امفان طوفان نے بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مختلف اضلاع میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں چھ دنوں بعد بھی بجلی کی بحالی نہیں ہوئی ہے۔

centre gave 1000 crore to bengal
بنگال کو راحت رسانی کے لیے مرکز سے ملا ایک ہزار کروڑ
author img

By

Published : May 26, 2020, 2:06 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے امفان طوفان کی تباہ کاریوں سے راحت کے لیے بنگال حکومت کو ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ مرکز کے مطابق بنگال کو ایک ہزار کروڑ روپے ادا کر دیا گیا ہے۔ ایک نوٹس کے ذریعے مرکز کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ کابینہ سیکریٹری راجیب گوار کی قیادت میں نیشنل کرائسس منیجمنٹ کمیٹی کی۔ میٹنگ کے بعد ہی روپے ادا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امفان طوفان نے بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مختلف اضلاع میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں چھ دنوں بعد بھی بجلی کی بحالی نہیں ہوئی ہے۔ مختلف علاقوں میں ابھی بھی انٹرنیٹ کی بھی بحالی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کا دورہ بھی کیا اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ تباہ شدہ علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔ ان علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے راحت رسانی کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔

حالات کو معمول پر واپس لانے کے لیے مرکز نے سین ڈی آر ایف کی ٹیم بھی بھیجی تھی پھر بعد میں فوج کو بھی اتارا گیا۔ کولکاتا شہر میں راستوں پر گرے ہوئے درختوں کی کٹائی اور صفائی میں فوج نے مدد کی۔ پیر کے روز کی میٹنگ میں کابینہ سیکریٹری نے کہا کہ بنگال میں ٹیلی کام، بجلی اور پانی کی سپلائی جلد از جلد بحال ہو اس سلسلے میں مرکزی بنگال کی مزید مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاستی حکومت کے چیف سیکریٹری راجیب سنہا نے بھی شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں این ڈی آر ایف، وزرات داخلہ، وزارت توانائی اور وزارت ٹیلی کام کے اہلکار بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ امفان طوفان نے پورے بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.