ETV Bharat / city

گورنر جگدیپ دھنکر نے محکمہ موسمیات کے دفتر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا

یاس طوفان کے پیش نظر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے علی پور میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر کا دورہ کیا اور طوفان سے نمٹنے کےلیے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

author img

By

Published : May 25, 2021, 10:00 PM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے محکمہ موسمیات کے دفتر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا
گورنر جگدیپ دھنکر نے محکمہ موسمیات کے دفتر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا

گورنر جگدیپ دھنکر نے محکمہ موسمیات کے سربراہ سے ملاقات کی اور یاس طوفان سے متعلق مغربی بنگال پر ہونے والے اثر و اس سے نمٹنے کےلیے کئے جارہے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’حالات بہت سنگین ہے، جب تک طوفان بغیر نقصان کسی نقصان کے گذر نہیں جاتا اس وقت تک ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے‘۔ گورنر نے عوام سے احتیاط برتنے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے کی اپیل کی۔

گورنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بھی وہ رابطہ میں ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کے سبب بننے والا یاس طوفان 26 مئی کو مغربی بنگال کے ساحلی سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امپھان طوفان نے ساحلی علاقوں میں زبردست تباہی مچائی تھی جبکہ درجنوں اموات بھی ہوئی تھیں۔ امپھان طوفان کے سبب مشرقی مدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ میں زبردست تباہی ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.