ETV Bharat / city

مغربی بنگال انتہا پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ: گورنر جگدیپ دھنکر

وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کے نظم و نسق اور داخلہ سکیورٹی کی وجہ سے وزیراعلی ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بنایا۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 10:21 PM IST

West Bengal Governor Jagdeep Dhankar meets Home Minister Amit Shah
وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرتے ہعئے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر

دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر ریاست کے اندرونی معاملات کو منظر عام پر لا کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ہر ضلع میں بم اور ہتھیار بنانے کے کارخانے موجود ہیں، ریاست میں پولیس انتظامیہ، خفیہ اداروں کے ہونے کے باوجود جرائم کا گراف ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں بم بنانے کے کارخانوں میں دھماکے ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ڈی جی پی کا کوئی رول ہے یا نہیں، ان کی موجودگی کے باوجود داخلہ سکیورٹی اتنی کمزور کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر اضلاع میں انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور مغربی بنگال انتہا پسندوں کا محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، اگر اس پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران مغربی بنگال کی داخلہ سکیورٹی کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بردوان میں جے پی نڈا کا روڈ شو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.