ETV Bharat / city

بشیرہاٹ میں مفت طبی وخون عطیہ کیمپ

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 1:56 PM IST

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ کے کہور ارس سلفیہ مدرسہ کی جانب سے مفت طبی اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا-

free medical and blood donation camp held at bashirhat
بشیرہاٹ میں مفت طبی وخون عطیہ کیمپ

مغربی بنگال کے ضلعشمالی 24پرگنہ کے بشیر ہاٹ کے ماٹیا تھانے کے تحت گہوراس سلفیہ مدرسہ کی جانب سے خون عطیہ اور مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی.

کورونا میں مدرسہ کے حکام رضاکارانہ طور پر خون کے عطیہ کیمپ ، شجرکاری ،ڈینگو،ملیریا، کووڈ۔19 اور انسانیت کے لئے مفت طبی دیکھ بھال کا انتظام کرتے ہیں۔

اطلاکے مطابق دو سو 89 خون کے عطیہ دہندگان نے خون کا عطیہ کیا .کئی لوگوں کو خون عطیہ کرنے کا موقع نہیں ملا.

تقریبا 1900 سے زائد افراد نے مفت طبی خدمات حاصل کیں۔

شجرکاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودوں ک250 افراد کو بطور تحفہ دیا گیا۔

خون کے عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لئے پودے اور ایک بیگ اور کچھ مزید سامان حوالے کیا گیا.

جمعیت اہل حدیث مغربی بنگال کے ریاستی سکریٹری عالمگیر سردار نے اس موقع سے ہر مسلمان سے انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جس کی پیروی کرتے ہیں وہ انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار محمدؐ ہیں۔

ان کا پیغام یہ ہے کہ ایک مثالی شخص وہ ہوتا ہے جو دوسروں کی بھلائی کے لئے راہ کی تکلیف دہ چیز کو اٹھا کے پھینک دیتا ہے۔

لہذا ہمیں ذات پات کے دائرے سے باہر نکل کر ایک مثالی ہندوستان قائم کرنا چاہئے ۔

مزید پڑھیں :

مغربی بنگال: ریاستی وزیر فرہاد حکیم پر 'کو-ویکسین' کا ٹرائل کیا گیا

رکن اسمبلی رفیق الاسلام نے کہاکہ آج بھی دنیا میں کسی بھی لیباریٹری میں خون پیدا نہیں ہوتا ہے ، لہذا ہم سب کو اپنے آپ کو انسانی خدمت کے لئے وقف کرنا چاہئے

اس موقع پر کلکتہ ہائی کورٹ کے نامور وکیل نارائن چندر منڈل ,جمعیت اہلحدیث شمالی 24 پرگنہ کے ضلعی صدر حنیف الہادی ، مقامی مدرسہ کے مدیر اور ہیڈ مدرس عبدالحمید فیضی اس کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے .اس کے علاوہ شامول گوش ، بشیر ہات ہائی کورٹ کے وکیل رفیق الاسلام اور پریتم منڈل ، مدرسہ کے سکریٹری شیخ واجد علی ، صدر حاجی افسار علی ، حاجی انصار علی ، عبد الغفار ، اساتذہ اشرف حق مفتاحی ، مامون سلفی ، عبد الرحمن ریاضی ، ادریس رحمانی مفت طبی اور خون عطیہ کیمپ کی تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کئے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.