ETV Bharat / city

PIL to mark Netaji's birthday as Patriot's Day: دیش پریم دیوس منانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل - news of west bengal

مغربی بنگال میں 23 جنوری کو آزاد ہند فوج کے بانی اور عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس Netaji Subhash Chandra Bose کے 125 ویں یوم پیدائش کو منانے کی تیاری جاری ہے۔

Netaji Subhash Chandra Bose
Netaji Subhash Chandra Bose
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 4:41 PM IST

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش (Birthday of Netaji Subhash Chandra Bose) کو دیش پریم دیوس Patriot's Day کے طور پر منانے کے لئے فارورڈ بلاک (All India Forward Block) وکلاء سیل نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی(PIL in Calcutta High Court) داخل کی ہے۔

ویڈیو
مغربی بنگال میں 23 جنوری کو آزاد ہند فوج کے بانی اور عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ریاست کے تمام اضلاع کے سرکاری ادارے بالخصوص پولیس اسٹیشنوں میں ابھی سے ہی عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش منانے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔اسی درمیان نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو دیش پریم دیوس کے طور پر منانے کے لئے فارورڈ بلاک وکلاء سیل نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی(PIL) داخل کی ہے۔فارورڈ بلاک ایڈوکیٹ سیل کے رکن رکن فرید ملا نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس بھارت کے عظیم رہنما تھے۔بھارت کی جنگ آزادی میں ان کا رول نمایاں ہے اور ان کے کردار کو کبھی بھی اور کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2011 میں اس وقت کی مرکزی حکومت کی جانب سے 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے دن کو دیش پریم دیوس کے طور پر منانے کے اعلان کے باوجود اس پر کبھی بھی عمل نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ 23 جنوری کو دیش پریم دیوس کے طور پر منانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ اسی اس معاملے میں قبل از وقت سماعت ہو گی۔یہ بھی پڑھیں: رہائشی اسکولوں کا نام بدل کر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام پر رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 20 جنوری 2011 کو اس وقت کے چیف سیکریٹری سمیر گھوش اس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو خط لکھا تھا۔ اس کے خط کے جواب میں وزیر اعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ نے 23 جنوری کو دیش پریم دیوس کے طور پر منانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا اور وزیراعظم منموہن سنگھ کو خط لکھا تھا۔

اس کے بعد سے ہی مغربی بنگال کی جانب سے 23 جنوری کو دیش پریم دیوس کے طور پر منانے کی حمایت میں آواز بلند ہوتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.