کولکاتا کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے بسنتی تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول پنچایت رکن کو گولی مار دی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
شرپسندوں نے آم باڑی ترنمول پنچایت رکن انوپ ہلدار کو ہدف بنا کر فائرنگ کی، فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے، شدید زخمی حالت میں ترنمول کانگریس کے رہنما انوپ ہلدار کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ' ان کے دونوں پیر میں گولی لگی ہے'، پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے' ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ حملہ سیاسی انتقام کے تحت کیا گیا ہے یا پھر آپسی رنجش کا نتیجہ ہے'۔
جنوبی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق کا کہنا ہے کہ'بی جے پی کے حامیوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے' انہوں نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کے رہنما پر جان لیوا حملہ کرنے والوں کی جب تک گرفتاری نہیں ہوتی اس وقت تک احتجاجی جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بسنتی میں ترنمول کانگریس رہنما پرفائرنگ، شدید طور پرزخمی - جہاں اکثر و بیشتر سیاسی جماعت
جنوبی 24 پرگنہ ضلع کا بسنتی تھانہ علاقہ سیاسی اعتبار سے بہت ہی حساس ترین علاقہ ہے، جہاں اکثر و بیشتر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔