ETV Bharat / city

بنگال کے عوام کو بی جے پی میں کوئی دلچسپی نہیں: فرہاد حکیم - west bengal polls 2021 bjp vs tmc

کولکاتا پورٹ حلقے سے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال کے عوام کو بی جے پی اور اس کی پالیسی میں کوئی دلچسپی نہ تھی اور نہ ہوگی۔

firhad-hakim-says-bjp-will-never-come-in-power-in-bengal

author img

By

Published : May 2, 2021, 5:09 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے کی دہلیز پر پہنچ چکی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ترنمول کانگریس کی 208 سیٹوں پر سبقت برقرار ہے جبکہ بی جے پی اس وقت 85 سیٹوں پر آگے ہے۔

کولکاتا پورٹ حلقے سے ترنمول کانگریس کے فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال کے عوام کو بی جے پی اور اس کی پالیسی میں کوئی دلچسپی تھی اور نہ ہوگی۔

فرہاد حکیم نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال میں ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام تر حکمت عملی، سازشیں، ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود بنگال کے عوام کو گمراہ نہیں کر پائی۔

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ تیسری مرتبہ ممتا بنرجی وزیراعلیٰ بنیں گی۔ ترنمول کانگریس تاریخی اکثریت کی بدولت اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد ریاستی صحت نظام کو ملک کے لیے مثالی بنائیں گے اور اس میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لیفٹ فرنٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ سی پی آئی ایم تاریخ کا حصہ بن چکی ہے اور اب دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.