شمالی 24 پرگنہ کے سنتھی تھانے میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن شاخ مغربی بنگال کے رکن نے بابا رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ڈاکٹر شانتانو سین، ڈاکٹر سنتوش منڈل اور ڈاکٹر آنربان دلائی نے رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے بعد نامہ نگاروں سے تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر شانتانو سین نے کہا کہ رام دیو کی بیان بازی کے سبب ایلوپیتھی شعبے کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک کی موجودہ صورتحال بہت ہی سنگین ہے۔ ڈاکٹروں نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کی خدمات انجام دیئے ہیں۔ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر سنتوش منڈل نے کہا کہ رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور اب کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اسی وقت خاموش بیٹھے گا جب رام دیو کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ وہ (رام دیو ) ایک ذمہ دار شخص ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر کسی بھی معاملے میں بولنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بابا رام دیو کے بیانات کے بعد ملک میں ایلوپیتھک اور آیورویدک کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے بابا رام دیو کو پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہتک عزت نوٹس بھیجا ہے، جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈبیٹ میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شمالی 24 پرگنہ: سنتھی تھانے میں بابا رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج - sinthi police station in north 24 parganas
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے بابا رام دیو کو پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔