مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی.
دونوں پارٹیوں کے رہنما بیان بازی میں ایک دوسرے پر سبقت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اور تمام حدود پار کئے جا رہے ہیں.
اس کے بعد ایک دوسرے کے خلاف شکایت اور قانونی نوٹس بھیجنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے.
ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے خلاف قابل اعتراض بیان بازی کرنے پر بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
ترنمول یوتھ کانگریس ضلعی صدر کا کہنا ہے کہ ابھیشک بنرجی نہ صرف رکن پارلیمان ہیں بلکہ ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر بھی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف عوامی جلسے کے دوران قابل اعتراض بیان بازی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرنا لازمی ہے.
ضلع صدر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان ستمرا خان نے جلسے کے دوران ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کیا تھا.
مزید پڑھیں: