ETV Bharat / city

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام میں کامیاب محمد ریحان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب - ریحان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

محمد ریحان قریشی نے کہا کہ دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے، والدین کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور جان پہچان والوں نے ہماری کامیابی کے لئے دعائیں کی تھیں۔

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام میں کامیاب محمد ریحان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 7:55 PM IST

مغربی بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام 2021 میں اس مرتبہ (سیزن 22-2021) اقلیتی طبقے کے طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام 2021 میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے اقلیتی طبقے کے طالبات کی محنت کو سرہایا گیا اور کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی شیب پور کے کاویز گھاٹ میں واقع رحمان منزل میں 'چاروں دشا' کی جانب سے بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے محمد ریحان قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سماجی ادارہ 'چاروں دشا' کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے محمد ریحان قریشی کے والدین رضوان قریشی، والدہ زبیدہ قریشی اور ان کے بچپن کے دوست محمد اعظم بھی موجود تھے۔

رضوان قریشی نے بتایا کہ سچی لگن اور درست سمت میں محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔ میرے بیٹے کی کامیابی قوم و ملت کی کامیابی ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہر سال ملت کے طالبات اس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے ملت کا نام روشن کریں۔

والدہ زبیدہ خاتون نے کہا کہ آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ اپنے بچے کی کتاب خریدنے تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے مگر ہم لوگوں نے ہمت نہیں ہاری، صبر کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتہ: نیٹ امتحان میں الامین مشن کے طلباء کی شاندار کامیابی

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ریحان قریشی نے کہا کہ دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے، والدین کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور جان پہچان والوں نے ہماری کامیابی کے لئے دعائیں کی تھیں۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سماجی ادارہ چاروں دشا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کو بھی سچی لگن سے محنت کرنے کا مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.