کسان مہا سبھا کے لیڈر راکیش ٹکیت نے آج کولکاتا کے بھوانی پور میں مہا پنچایت میں شرکت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کسان مخالف جماعت ہے اور کسان کے مفادات اور ان کےمسائل سننے کے لیے مرکزی حکومت کے پاس وقت نہیں ہے'۔
اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سوراج انڈیا کے لیڈر یوگیندر یادونے کہاکہ کسان چاہتے ہیں کہ بی جے پی کو سبق سکھایا جائے'۔
سمیوکت مورچہ سمیت مخلتف کسانوں کی تنظیمیں جو مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ چار مہینوں سے زائد عرصے سے دہلی کے مخلتف سرحدوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ اب ان ریاستوں میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ اس دوران کسان رہنما بی جے پی کو ووٹ نہ دیں کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
خبروں کے مطابق کسان تنظیمیں نندی گرام بھی جائیں گے اور بی جے پی کے خلاف مہم چلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹکیت سمیت دیگر کسان لیڈر بھی نندی گرام، سینگور، آسنسول اور دیگر مقامات بھی جائیں گے- ٹکیٹ نے کہاکہ 5 اپریل کو مغربی بنگال میں ٹریکٹر ریلی نکالیں گے'۔