ETV Bharat / city

سبزیوں کے داموں میں بے تحاشا اضافہ

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 5:36 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ ایک دن قبل سبزیوں کی قیمتوں کو آسمان سے چھونے کے معاملے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کیے جانے کے بعد آج کلکتہ پولیس نے آلو اور پیاز کے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے شہر بھر کے بازاروں میں چھاپے مارے اور کاروائیاں کیں۔

Excessive increase in vegetable prices
سبزیوں کے داموں میں بے تحاشا اضافہ

ممتا بنرجی نے کل کہا تھا کہ تہوار کے موسم میں آلو اور پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں اور وہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہوںگی یا تو وہ قیمتوں پر قابو پانے کے اختیارات ہمیں دیں یا مرکزی قیمتوں میں اضافے پر کنٹرول کریں۔

پارلیمنٹ سے پاس نئے ایکٹ نے ریاست کے اختیارات چھین لیے ہیں۔ یہ بدقسمتی اور تشویشناک ہے کہ مرکز نہ تو قیمتوں کو کنٹرول کر رہا ہے اور نہ ہی ریاست کو ایسا کرنے دے رہا ہے۔ پارلیمنٹ نے ستمبر میں ضروری اجناس (ترمیمی) ایکٹ کو اناج ، دالیں ، تلہلیاں ، خوردنی تیل ، پیاز اور آلو جیسی اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کا حق مرکزی حکومت کو دے دیا ہے۔

وزیر اعلی نے پولیس سے کہا ہے کہ اس بات کی جانچ کریں کہ سبزیاں اورالو و پیاز کی ذخیرہ اندوزی تو نہیں ہورہی ہے ۔اس کے بعد آج پولس نے متعدد بار بازاروں کا معائنہ کیا۔ مقامی منڈیوں میں آلو کی قیمت 40 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ پیاز 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کی قیمتیں 20 سے 25 روپے فی کلو تک عام طور پر اس موسم میں ہوتا ہے جبکہ پیاز کی قیمت 40 سے 45 روپے فی کلو ہوتی ہے۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ اگرچہ مارکیٹوں کا معائنہ سال بھر کیا جاتا ہے ،چوں کہ اس وقت قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے اسلیے ہم نے اپنی نگرانی تیز کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.