ETV Bharat / city

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے سینئر افسران کا تبادلہ کیا - سنجے سنگھ، ڈپٹی کمشنر پولیس

کمیشن نے راجیش کمار کو بطور اے ڈی جی ویسٹ زون، جویاشی داس گپتا کو جھاڑگرام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ارجیت سنہا کو ڈائمنڈ ہاربر اور دیباشیش دھر کوچ بہار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور آکاش مگھاریا کو ڈی سی پی کلکتہ تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

Election Commission orders transfer of 5 officers in West Bengal
EC transfers five IAS, IPS officers including an ADG
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 7:04 PM IST

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی) سمیت پانچ افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ ان عہدیداروں کو انتخابات سے متعلق کوئی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہیے۔ حکومت کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ تبادلہ شدہ افسران میں مغربی زون کے اے ڈی جی سنجے سنگھ، ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) جنوبی کولکاتا سدھیر نیل کنٹھ، کوچ بہار کے کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شامل ہیں۔

کنن، ڈائمنڈ ہاربر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایوجیت بنرجی اور جھاڑگرام کی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عائشہ رانی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان کے تحت آنے والے علاقوں سے بھی تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں 27 مارچ سے آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

کمیشن نے عائشہ رانی کو انتخابات ختم ہونے تک چیف سکریٹری کے دفتر سے وابستہ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

کمیشن نے راجیش کمار کو بطور اے ڈی جی ویسٹ زون، جویاشی داس گپتا کو جھاڑگرام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ارجیت سنہا کو ڈائمنڈ ہاربر اور دیباشیش دھر کوچ بہار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور آکاش مگھاریا کو ڈی سی پی کلکتہ تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.