ETV Bharat / city

نئے سال کا جشن: کولکاتا کے تفریحی مقامات پر لوگوں کا ہجوم

نئے سال کے موقع پر کولکاتا کے مختلف تفریحی مقامات وکٹوریہ میموریل، علی پور چڑیا گھر اور سینٹ کیتھڈرل چرچ میں لوگوں کی کافی تعداد نے جشن منایا، اس دوران لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی تلقین بھی کی جاتی رہی۔

eople of kolkata celebrated new years
نئے سال کا جشن: کولکاتا کے تفریحی مقامات پر لوگوں کا ہجوم
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 9:08 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا شہر میں نئے سال کے موقع پر لوگ اپنے گھروں سے نکل کر تمام تفریحی مقامات پر جشن مناتے ہیں،جس کی وجہ سے بیشتر تفریحی مقامات پر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔

نئے سال کا جشن: کولکاتا کے تفریحی مقامات پر لوگوں کا ہجوم

تفریحی مقامات پر لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے جگہ جگہ پر پولس انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کورونا سے بچنے کی تدابیر سے آگاہ بھی کرتے رہے۔

کورونا کے سبب پولیس کی جانب سے ماسک پہنے کی تلقین کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ماسک تقسیم بھی کیا گیا، نئے سال کے موقع پر کولکاتا شہر کے کچھ تفریحی مقامات میں زیادہ ہجوم ہوتا ہے۔

کولکاتا میں ایسے موقع پر سب سے زیادہ ہجوم سنگ مرمر سے بنے وکٹوریہ میموریل پر ہوتی ہے، آگرہ کے تاج محل کے طرز پر اور ملکہ وکٹوریہ کی یاد میں برطانوی حکومت نے وکٹوریہ میموریل کی تعمیر کی تھی۔

اس کے علاوہ کولکاتا کے علی پور میں واقع چڑیا گھر میں بھی آج لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا، خاص طور پر سردی کے موسم میں یہاں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے، وہیں برلا پلانیٹیرئم میں بھی لوگوں کا ہجوم نظر آیا جس کو تارا منڈل بھی کہتے ہیں۔

پولس کی جانب سے لوگوں کو لگاتار کورونا کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا تھا، وکٹوریہ اور دوسرے مقامات پر پولس کی جانب سے سینیٹائیزر اور ماسک کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

یکم جنوری کو نیا سال کیوں مناتے ہیں؟

سال نو کا استقبال، اردو شعرا کے ساتھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.