مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کالجز میں غیر مستقل پروفیسرز کو مستقل ملازمت مہیا کرانے کے لئے وزیر اعلی کو خط لکھا.
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ممتابنرجی نے کالجز کے غیر مستقل پروفیسر کو مستقل ملازمت دینے کا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو ان کے وعدے کو یاد دلانے کے لئے خط لکھا ہے۔ اور اس پر جلد سے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
سوجن چکرورتی نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع کے کالجز میں برسوں سے غیرمستقل پروفیسر پڑھاتے ہیں لیکن انہیں اب تک وہ مقام نہیں ملا ہے۔جس کے وہ مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی نے خود غیر مستقل پروفیسرز کو مستقل ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا ۔لیکن اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔
اکالجس میں برسوں سے غیرمستقل پروفیسرس پڑھا رہے ہیں ۔
اتنے برسوں تک فرائض انجام دینے والوں کے ساتھ انصاف کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
پرشانت کشور پر مداخلت کرنے کا الزام
اسمبلی میں سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس دور میں بھی ان پروفیسرز نے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ غیر مستقل پروفیسرز کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے اس کے لئے ہم کہیں بھی جا سکتے ہیں.
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ پروفیسرز کے حق میں جلد کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا ہے تو تحریک چلائی جائے گی.