کنگنا راناوت کے ملک کی آزادی سے متعلق متنازع بیان پر جاری تنازع رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال کے سی پی ایم کے سنئیر رہنما سوجن چکرورتی نے صدر جمہوریہ ہند سے کنگنا راناوت سے پدم شری ایوارڈ (padma shri award) واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ' انہیں نہیں لگتا ہے کہ فلم اداکارہ کنگنا راناوت بھارت کے سب سے اہم اعزاز کے حق دار ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ کنگنا راناوت کے متنازع بیان ہر حال میں قابل مذمت ہے، اگر کوئی بھی شخص ان کے بیان کی مذمت نہیں کرتا ہے تو وہ بھی اتنا ہی قصوروار ہے جنتا کہ اداکارہ ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیان منظر عام پر آنے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فلمی شخصیت اس ایوارڈ کے لائق نہیں ہے۔'
سی پی ایم کے سرکردہ رہنما کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہوتا کہ صدر جمہوریہ ہند کنگنا سے یہ اعلیٰ اعزاز واپس لے لیتا۔ ملک کی آزادی اور اس کے لیے جان قربان کرنے والے لاکھوں مجاہد آزادی کی بے حرمتی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے ایک پرائیویٹ چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ سنہ 1947 میں ملک کو ملنے والی آزادی آزادی نہیں بلکہ بھیک تھی۔ اصل آزادی سنہ 2014 میں ملک کو ملی ہے، اس بیان کے بعد پورے ملک میں کنگنا راناوت کی تنقید کی جا رہی ہے۔'
مزید پڑھیں: