ETV Bharat / city

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک - ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک

سی پی آئی ایم نے اپنے رہنما محمد سلیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کیے جانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس قدم کو اظہار خیال کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

cpim leader mohammad salim Twitter account blocked
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 8:51 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تیاریاں بھی زوروں پر جاری ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اندرونی خلفشار کو دور کرنے اور پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے، اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور لیفٹ فرنٹ نشستوں کی تقسیم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل مشترکہ اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ اسی درمیان علیم الدین اسٹریٹ میں واقع سی پی آئی ایم کے ریاستی صدر دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ٹویٹر نے سرکردہ رہنما محمد سلیم کے ٹویٹر اکاونٹ کو بلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج شام محمد سلیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی اطلاع موصول ہوئی، کسان تحریک کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔

سی پی آئی ایم نے محمد سلیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس قدم کو اظہار خیال کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،

واضح رہے کہ سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور پولیٹ بیورو کے رکن محمد سلیم کسان تحریک کی حمایت میں مسلسل ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.