ETV Bharat / city

محمد سلیم کی ممتا بنرجی پر شدید نکتہ چینی - سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے درمیان اب بھی خفیہ تعلقات ہیں۔

محمد سلیم کی ممتا بنرجی پر شدید نکتہ چینی

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 11:48 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں فریب آرہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے درمیان اب بھی خفیہ تعلقات ہیں

تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ زوروں پر جاری ہے، بی جے پی اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے مغربی بنگال روزانہ جلسہ و جلوس کے ذریعہ عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

لفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے کے لیے کمر بستہ ہے اور انتخابی میدان میں اتر چکا ہے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں فریب آرہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے

دوسری طرف پارٹی بدلنے کے کھیل میں ابتدائی نقصان کا سامنا کرنے کے بعد ترنمول کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں پر ٹوٹ پڑی ہے۔

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ممتابنرجی اور بی جے پی کے درمیان جاری تنازعہ کی اصل وجہ لین دین کی تقسیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے پارٹی کو چھوڑ کر جانے کی وجہ بھی لین دین کی تقسیم ہے یہ لین دین کا یہ سلسلہ برسوں سے جاری تھا۔

سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ بھی عروج پر

محمد سلیم نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری نے پارٹی چھوڑنے کے بعد کہا تھا کہ آر ایس ایس کے خرچ پر ہی ترنمول کانگریس پارٹی دفتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا دفتر آر ایس ایس کے پیسے سے بنا ہو وہ (سیاسی جماعت) بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف کسی بھی قیمت پر نہیں جا سکتی ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ لفٹ فرنٹ کے دور ٹاٹا موٹرز کے ساتھ ساتھ پٹرو کیمیکل انڈسٹری لانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ترنمول کانگریس کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.