مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے ایک بار پھیلنے سے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست تھی جہاں کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں آ چکا تھا۔
مغربی بنگال میں یومیہ کورونا وائرس کے کیسز دس سے بھی نیچے آ چکا تھا جبکہ شرح موت صفر ریکارڈ کیا جا رہا تھا لیکن گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال کورونا وائرس کے کل 388 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ اور ہفتے کے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز کی 344 تھی۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں تقریباً تین سو گنا اضافہ ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب تین لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں:
ممتا بنرجی ہی وزیراعظم مودی کو کرارا جواب دے سکتی ہیں: عبدالخالق ملا
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے ریاست میں اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔