ETV Bharat / city

مٹیا برج: کانگریس پارٹی امیدوار کے روڈ شو میں امڈی بھیڑ - اردو بولنے والوں کی اکثریت

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی سرگرمیاں گزرتے وقت کے ساتھ اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

مٹیا برج سے کانگریس پارٹی امیدوار کے روڈ شو میں امنڈی بھیڑ

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 7:38 PM IST

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

مٹیا برج سے کانگریس پارٹی امیدوار کے روڈ شو میں امنڈی بھیڑ
دہلی میں کانگریس کی جانب سے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی گئی جس میں جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیا برج کے کولکاتا پورٹ سے کانگریس کے رہنما محمد مختار کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مٹیا برج میں علاقے میں کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے روڈ شو کی قیادت کی جس میں کئی اعلی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے کہا کہ' انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے اور اسی بنیاد پر وہ کولکاتا پورٹ حلقے سے کامیاب ہوں گے'، انہوں نے کہا کہ' حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ترقیاتی کاموں کے نام پر عام لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، مٹیابرج اور اس کے اطراف میں ترقی کا کوئی کام بھی نہیں ہوا ہے'۔
روڈ شو کے دوران کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے ڈی جے اور دھول تاشے کے ساتھ (کانگریس) امیدوار محمد مختار کے روڈ شو میں شامل ہوئے، کولکاتا پورٹ حلقے میں ترنمول کانگریس کے (موجودہ وزیر ) فرہاد حکیم اور کانگریس کے امیدوار محمد مختار آمنے سامنے ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے، مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیا برج ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے برسوں پہلے بادشاہ واجد علی شاہ نے اس مٹیا برج شہر کو بسایا تھا۔ بندرگاہ علاقہ ہونے کی وجہ سے مٹیابرج ریاست کے دوسرے مسلم اکثریتی علاقوں کے مقابلے مالی اعتبار سے خودکفیل اور خوشحال ہے۔مٹیابرج علاقے میں ایک کثیر تعداد میں مسلمان آباد ہیں جس میں اردو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.