ETV Bharat / city

عوام اور مالدہ کے مشہور پھل آم دونوں کے لیے فکرمند: شبینہ یاسمین - مالدہ کے مشہور پھل آم

وزیر شبینہ یاسمن نے شمالی بنگال میں یاس نامی طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام کو چوکس رہنے کی کڑی ہدایت دی۔

Concerned for both the public and Malda's famous mango fruit
عوام اور مالدہ کے مشہور پھل آم دونوں کے لیے فکرمند: شبینہ یاسمین
author img

By

Published : May 25, 2021, 8:42 PM IST

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سے تعلق رکھنے والی وزیر شبینہ یاسمن نے شمالی بنگال میں یاس نامی طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے ارادے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ ضلع مجسٹریٹ سمیت دوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ خیال کیا اور تمام افسران کو چوکس رہنے کی کڑی ہدایت دی۔

شبینہ یاسمن نے کہا کہ شمالی بنگال کو اس طوفان سے زیادہ خطرہ لائق نہیں ہے۔ اس کے باوجود ہم کسی بھی طرح کی لاپرواہی برتنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

ویڈیو

وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ ریاست میں آم کا سیزن ہے۔ مالدہ آموں کے مختلف اقسام کے لئے پورے ملک میں مشہور ہے۔ خدشہ اسی بات کا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے آموں کو کہیں نقصان نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال میں طوفان کا کوئی خاص اثر پڑنے والا نہیں ہے لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے فصلوں کے برباد ہونے کا خدشہ ہے۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن کا کہنا ہے کہ ہم نے ضلع انتظامیہ کو عام لوگوں اور ان کی فصلوں کو زیادہ نقصان ہونے سے بچانے کی سخت ہدایت دے دی ہے۔

یاس نامی طوفان کی پیشنگوئی کے بعد سے ہی مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقوں میں آباد باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر 2020 میں امپھان نامی طوفان سے سمندر سے متصل اضلاع میں بھیانک تباہی ہوئی تھی جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے تھے. عام لوگوں کے ذہن میں آج بھی امپھان طوفان سے ہوئی خوفناک تباہی آج بھی تازہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.