ETV Bharat / city

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: 'عوام دوست حکومت' عوام کی پہلی پسند

عام لوگوں نے ریاست میں عوام دوست حکومت بننے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ انہیں پریشانیوں سے نجات مل سکے۔

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 9:17 PM IST

common-public-wants-friendly-government-in-bengal

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیں عروج پر ہے جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ جبکہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے دس دن سے بھی کم وقت باقی رہ گئے ہیں۔

انتخابی سرگرمیاں اور عوامی رائے لوگوں تک پہنچانے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ مسلسل مقامی لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش میں ہے کہ وہ اس بار کن مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ویڈیو

اسی ضمن میں آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ لوہا پل کا دورے کیا اور مقامی باشندوں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ اس دوران عام لوگوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 اور موجودہ معاشی بحران پر کھل کر بات چیت کی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ' بنگال کی عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو بنگال کی موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی ریاستوں کے نظم و نسق کو بہتر بنانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران لوگوں نے پر امن ماحول اور عوام دوست حکومت بننے کی خواہش ظاہر کی'۔

ان کا کہنا ہے کہ بہار، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے حالات کے بارے میں پورے ملک کو پتہ ہے۔ ان ریاستوں میں عوام پریشان ہیں۔ پہلے ان کی پریشانیاں دور کریں اس کے بعد بنگال کی طرف دیکھیں۔'

لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے پریشان ہیں، لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی کو مہنگائی کی مار سے نجات دلانے کی کوشش کرنی چاہیے اس کے بعد مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی بات کریں۔'

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ریاست کے تمام مذاہب کے لوگوں ساتھ لے کر چلتی ہیں۔ بنگال میں مذہب اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں مہنگائی کم ہے۔ عوام کو اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔'

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی ممتا بنرجی کی حکومت بنے گی اور پوری اکثریت کے ساتھ وہ تیسری دفعہ اقتدار میں آئےگی۔ اس کے بعد ہی ریاست میں مہنگائی کم ہو سکتی ہے'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.