ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منفرد احتجاج - الکٹرک اسکوٹر پر سوار ہوکر دفتر پہنچی

پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے خلاف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے الکٹرک اسکوٹر پر سوار ہوکر دفتر پہنچی اور شام کو اسی اسکوٹر سے واپس گھر بھی گئیں۔

cm mamata banerjee's unique protest
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منفرد احتجاج
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:34 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مرکزی حکومت کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا۔

احتجاج کرتے ہوئے ممتا نے الکٹرک اسکوٹر کی سواری کرکے دفتر پہنچی اور شام کو اسی اسکوٹر پر سوار ہوکر گھر بھی گئیں۔

احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ نے گجرات کے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نریندر مودی رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف نام بدلنے میں ماہر ہیں۔ اسٹیڈیم کا نام بدل دیا گیا کسی دن ہم دیکھیں گے انہوں نے ملک کا نام بھی بدل دیا ہے۔

انہوں وزیر اعظم نریندر مودی کے کئی سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے کے فیصلے کی بھی تنقید کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قومی سطح پر تحریک چلانے کی بھی بات کہی ہے اور کہا کہ کل سے ترنمول کانگریس تیل کی قیمتوں کے خلاف تحریک شروع کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی ملک کو فروخت کر رہے ہیں۔ ممتا نے مزید کہا کہ یہ حکومت نئی نسل، مسلم، عوام، کسان اور خواتین مخالف ہے، اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.