ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کا بنگال میں کھیلا ہوبے دیوس منانے کا اعلان - نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی

مغربی بنگال وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے 'کھیلا ہوبے' کے نعرے کو ریاست میں کھیلا ہوبے دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

cm mamata banerjee announce khela hobe divas in assembly
ممتا بنرجی کا بنگال میں کھیلا ہوبے دیوس منانے کا اعلان
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:40 PM IST

  • وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کھیلا ہوبے نعرے کو عام لوگوں کے لئے حوصلہ افزائی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسے کھیلا ہوبے دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہاکہ کھیلا ہوبے نعرے کو ریاست میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے نوجوانوں میں مثبت پیغام جائے گا۔'
    ویڈیو

    انہوں نے کہاکہ بنگال میں اس نعرے کو کھیل کود کے مقابلے کے دوران نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے کھیلا ہوبے نعرے کو کھیل کود منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت ریاست کے تمام اضلاع کے کلبوں کو فٹبال تحفے میں دیا جائے گا۔ اس سے فٹبال میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔'

    واضح رہے کہ رواں برس ایریل - مئی میں ہوئے اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران سیاسی نعرہ کھیلا ہوبے عام لوگوں میں زبردست مقبول ہوا تھا۔
    مزید پڑھیں: مغربی بنگال اسمبلی سے قانون ساز کونسل بل پاس
  • پولیس تحویل میں نوجوان کی موت پر ہنگامہ

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس انتخابی مہم کے دوران کھیلا ہوبے نعرے کو جم کر استعمال بھی کیا تھا۔ لیکن کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس نعرے کو عام لوگ اپنی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.