مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مرشدآباد کی دو نشستوں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔
بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی انتخابی مہم کی ذمہ داریاں خود اپنے ہاتھوں میں سنبھال رکھی ہیں اور جلسہ و جلوس کی قیادت کر رہیں ہیں۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کے سامنے جنگی پور اور شمشیرگنج کے امیدواروں کی جیت دلانے کا سخت چیلنج ہے۔ اسی درمیان 159 بھوانی پور اسمبلی حلقے میں سی پی آئی ایم کے امیدوار وکیل سریجیب کی انتخابی مہم کے دوران لفٹ فرنٹ اور پولیس کے درمیان دھکامکی سے کشیدگی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق آج دن میں سوجن چکرورتی کی قیادت میں سی پی آئی ایم کے حامی اپنے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم چلا رہے تھے تبھی پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔
سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی اور پولیس اہلکار کے درمیان حجت و تکرار شروع ہو گئی اور یہ ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ اس کے بعد سی پی آئی ایم کے حامیوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال ضمنی الیکشن: کانگریس امیدوار زاہدالرحمن جیت کے لیے پُرامید
پولیس نے سی پی آئی ایم کے رہنما کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بھوانی پور سے امیدوار ہیں۔