ETV Bharat / city

Sitalkuchi Firing: سی آئی ڈی نے رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کی

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 1:47 PM IST

سی آئی ڈی نے ہائی کورٹ کے حلف نامہ کی طلبی کے ڈیڑھ ماہ کے اندر یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ مہر بند رپورٹ چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی بنچ کے سامنے پیش کی گئی ہے۔ شیتل کوچی کیس کی اگلی سماعت نئے سال میں 12 جنوری 2022 کو ہوگی۔

سی آئی ڈی نے شیتل کوچی فائرنگ معاملے میں رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کی
سی آئی ڈی نے شیتل کوچی فائرنگ معاملے میں رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کیسی آئی ڈی نے شیتل کوچی فائرنگ معاملے میں رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کی

سی آئی ڈی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران کوچ بہار ضلع کے شیتل کوچی میں مرکزی فورس کی فائرنگ سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے جمعرات کو رپورٹ پیش کی۔ فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد کی موت ہوگئی تھی۔

سی آئی ڈی نے ہائی کورٹ کے حلف نامہ کی طلبی کے ڈیڑھ ماہ کے اندر یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ مہر بند رپورٹ چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی بنچ کو پیش کی گئی ہے۔ شیتل کوچی کیس کی اگلی سماعت نئے سال میں 12 جنوری 2022 کو ہوگی۔

پہلا کیس شیتل کوچی میں 12 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا۔ وکیل امین الدین خان نے مقدمہ دائر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی ڈی نے شیتل کوچی واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

مزید پڑھیں:آسنسول: بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل

فائرنگ کی تحقیقات کے لیے سی آئی ایس ایف کے جوانوں سے آمنے سامنے پوچھ گچھ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ حلف نامے میں جانچ ایجنسی نے بتایا ہے کہ گولی چلانے والے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ تفتیشی ایجنسی نے ان ملازمین کو پیش کرنے کے لیے عدالت سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.