ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت کو دھمکی - ملک کے تمام لوگ پریشان

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کسان بل جلد سے جلد واپس لے ورنہ قومی سطح پر احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔

ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت کو دھمکی
ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت کو دھمکی
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 6:31 PM IST

Updated : Dec 3, 2020, 7:06 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی زرعی بل کے خلاف احتجاجی جلسے و جلوس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

Mamta Banerjee
ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو زرعی بل کو جلد سے جلد واپس لے ورنہ قومی سطح پر احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو چھوڑ کر پورا ملک کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام لوگ پریشان ہیں۔ روزی روٹی کی آفت بن گئی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کسان مخالف بل کے سبب کسانوں کے لئے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے مستقبل داؤ پر لگ چکا۔

ممتا نے کہا کہ دہلی کی سردی میں کسان اپنا گھر باڑی چھوڑ کر جائز حق کی لڑائی کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں لیکن بی جے پی کے رہنماوں نے کسانوں کے احتجاج کو شاہین باغ کے احتجاج سے جوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر جلد سے جلد زرعی بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو ترنمول کانگریس قومی سطح پر تحریک چلائی گی ملک میں رہنے والے تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جائے گی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قہمتوں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمل ناڈو ساحل کے قریب پہنچا طوفان ’بریوی‘

ترنمول کانگریس نے چار دسمبر کو ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔

سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر بی جے پی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ سڑکوں پر اتریں گے.

دوسری ریاستوں میں بیٹھ کر بنگال کی برائی کرنے والے بی جے پی کے رہنما زمینی سچائی کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس, بے روزگاری اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہی سب سے اہم ایشو ہے.

اگر کوئی ان ایشو سے ہٹ کر باتیں کرتا ہے تو اس کا مطلب وہ عوام کو گمراہ کر رہا ہے.

ممتابنرجی نے کہا کہ ریاست, ائیر انڈیا, کوئل, بی ایس این ایل اور بی ایچ آہ ایل کو نجی کمپنوں کے ہاتھوں فروخت کرنے والی بی جے پی کی حکومت کے خلاف کو سبق سکھانے کے لئے سڑکوں پر اترنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے.

Last Updated : Dec 3, 2020, 7:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.