ETV Bharat / city

مرکز کے پاس ویکسینیشن کے لیے کوئی پالیسی نہیں: سوگتا رائے

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:52 PM IST

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے مرکزی حکومت کی ویکسینیشن مہم پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Vaccination
Vaccination

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور سنئیر رہنما سوگتا رائے نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے مرکزی حکومت ہی ذمہ دار ہے. انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس کورونا ویکسینیشن کو لے کر کوئی مہم نہیں ہے. اسی وجہ سے گروپ میں لوگوں کو ویکسین دیا جا رہا ہے.

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان کا کہنا ہے ‘اگر مرکزی حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہوتی تو پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کے انتظام کرتی پھر اس کے بعد غیر ممالک میں بھیجنے کے بارے میں سوچتی. مرکزی حکومت نے کیا کیا. پہلے غیر ممالک میں کورونا ویکسین بھیجا اور جب ہمارے ملک میں حالات بگڑے تو بے غیر ممالک مدد کے لیے آگے آئے. یہ کیسی پالیسی ہے. اس سے تو اپنے لوگوں کو نقصان پہنچا’.

رکن پارلیمان کا کہنا ہے ‘وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سب سے پہلے یونیورسل کورونا ویکسینیشن مہم کا مطالبہ کیا. کیونکہ اس مہم کے تحت ہر عمر کے لوگوں کو ویکسین ملنے کا امکان زیادہ ہے. یہ سب سے اچھا طریقہ ہے’.

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کی بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی بیمار اہلیہ کی عیادت کے سوال پر سوگتا رائے نے کہا کہ سیاست ہی سب نہیں ہے. کوئی کسی کی بھی عیادت کر سکتا ہے. اس کو لے کر تنقید اور بیان بازی کرنا غیر ضروری ہے'.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والوں میں سے سے کون پارٹی میں شامل ہوگا کون نہیں ہوگا اس کا فیصلہ ممتابنرجی کریں گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.