ETV Bharat / city

کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت سے جواب طلب کیا

کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے مختلف کلب کو درگا پوجا کے اہتمام کے لئے 50-50 ہزار روپے عطیہ دینے پر جواب طلب کیا ہے۔

high court asked state govt
کلکتہ ہائی کورٹ: ممتا حکومت سے جواب طلب
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:47 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے اس سال ریاست کے تمام کلب کو درگا پوجا کے اہتمام کے لئے 50-50 ہزار روپے دینے پر ممتا حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو بنرجی اور ارجیت بنرجی کی بنچ نے عرضی کی شنوائی کے دوران ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا کہ' کس بنیاد پر کلبوں کو درگا پوجا کے اہتمام کے لئے 50-50 ہزار روپے د یاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' درگا پوجا کے لئے کلبوں کو اتنی بڑی رقم دینے کی ضروری کیا ہے۔ ریاستی حکومت کو اس کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ چلے۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اس ضمن میں جلد از جلد وضاحت کرنی چاہئے۔ کورٹ نے حکومت سے یہ بھی سوال کیا کہ' دوسرے تہواروں کے لئے بھی کلبوں کو رقم دی جائے گئ۔'
مزید پڑھیں:

کولکاتا: سات ماہ بعد ملٹی پلیکس اور سنیما ہال کھلے

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت نے اب تک اس سلسلے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس مرتبہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے دس سال پرانے کلبوں کو 50-50ہزار روپے دیا ہے ریاستی حکومت کے اس فیصلے پر اپوزیشن نے بھی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.