پرولیا اسمبلی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار مانس سرکار کے پاس جائیداد کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے یعنی ان کی ملکیت صفر ہے۔ وہ 30 ہزار روپے قرض لے کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
پرولیا اسمبلی حلقے سے مانس سردار بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے 30 ہزار روپے قرض لیا ہے۔
قرضہ لے کر الیکشن لڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے حلقۂ انتخاب کو ایک عرصے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ وہ یہاں سے انتخابات میں حصہ لے کر علاقے کی ترقی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
قرض لیا ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کا حلقہ انتخاب بہت طویل عرصے سے نظرانداز کیا گیا ہے اور انہیں ایسے ایم ایل اے کی ضرورت ہے جو علاقے کا حق ادا کر سکے۔
الیکشن کمیشن کو جمع کرائی تفصیلات کے مطابق سردار کے اثاثوں سے پتہ چلتا ہے کہ 30 سال کی عمر میں ان کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں میں سے کچھ بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ میں پارٹی کا ایک وفادار کارکن اور ایک سماجی خدمات گار ہوں۔ میرا واحد مقصد اپنے علاقے کی ترقی کرنا ہے۔ میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑرہا ہوں اور اس کے لیے میں نے اپنے دوستوں سے 30 ہزارروپے قرض لیا ہے۔ میں اس کی واپسی کروں گا۔
یو این آئی