وزیرا علیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے ضمنی انتخاب لڑرہی ہیں ۔نندی گرام کے مقابلے میں ان کےلئے یہاں مقابلہ بہت ہی آسان ہے اس کے باوجود ممتا بنرجی ضمنی انتخاب کے بہانے براہ راست عو ام سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں ۔آج انہوں نے ایک میٹنگ میں کہا کہ بی جے پی کے خلاف ہم لڑتے رہیں گے
ممتا بنرجی جب نندی گرامسے انتخاب لڑرہی ہیں تو بی جے پی ان کے خلاف مکمل طور پر مورچہ بندی کی تھی اور شوبھندو ادھیکاری نے انہیں باہری قرار دیا تھا ۔اس کے باوجود ممتا بنرجی بہت ہی معمولی ووٹوں کے فرق سے انتخاب ہارگئیں۔اس مرتبہ بھوانی پور میں ضمنی انتخاب اس لئے آسان ہے کہ ممتا بنرجی ریاست کی وزیر اعلیٰ ہیں اور یہ علاقہ ان کا آبائی ہے۔
ترنمول کانگریس انہیں گھر کی بیٹی کے طور پر پیش کررہی ہے۔اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے حوصلے بلند ہیں تاہم پارٹی کارکنا ن اور لیڈران ممتا بنرجی کو بڑی جیت کےلئے کوشش کررہی ہے۔
ممتا بنرجی نے اقبال پور میں مختصر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے نندی گرام میںا ن کے خلاف سازش کی تھی۔نہیں ہرانے کےلئے ہر ممکن حربے آزمائے تھے ۔تاہم بھوانی پور ان کا گھر ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے گھر میں ہوں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک کی ترقی رک گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
میرے لیے ایک ایک ووٹ بیش قیمتی ہے: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ ہمارے پاس چار ضمنی انتخابات باقی ہیں۔ ہم جیتیں گے. بی جے پی کہیں بھی جیت نہیں سکے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں ہی یہاں کی شیرنی ہوں۔
یواین آئی