ETV Bharat / city

جو ترنمول کانگریس سے آئے تھے وہ دوبارہ واپس جائیں گے: دلیپ گھوش - وزیر اعلی ممتا بنرجی

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ جو لوگ ترنمول کانگریس میں آئے تھے وہ دوبارہ واپس جائیں گے۔

bjp state president says some people will go definitely
جو ترنمول کانگریس سے آئے تھے وہ دوبارہ واپس جائیں گے:دلیپ گھوش
author img

By

Published : May 31, 2021, 6:19 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد جہاں ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو غیر معمولی کامیابی ملی ہے دوسری طرف بی جے پی کو اپنی ہی پارٹی کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کو بھلے ہی اکثریت نہ ملی ہو لیکن تین سے 78 سیٹوں تک پہنچنا کسی تاریخی کامیابی سے کم نہیں ہے۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو اب اپنی غلطی کا احساس ہونے لگا ہے اور اپنی سابقہ پارٹی (ترنمول کانگریس ) میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی بات کہنے لگے ہیں۔

اسی سلسلے میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کہتے ہیں کہ جو لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ان میں سے چند لوگ واپس جائیں گے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جو جانا چاہتے ہیں انہیں کون روک سکتا ہے. وہ لوگ اپنی مرضی سے آئے تھے اور اب وہ اپنی مرضی سے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہارس ٹریڈنگ اور دل بدل کا کھیل برسوں پرانا ہے۔ تمام پارٹیاں اس کھیل میں ملوث ہوتی ہیں۔ کوئی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جس نے دل بدل کے کھیل کو بنگال میں شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے 90 فیصد تک رہنما دوسری پارٹیوں سے رکھتے ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ دل بدل کے کھیل کے بجائے طوفان سے متاثرہ علاقوں کے باشندوں کی پریشانیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.