مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک آٹھ ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے طور پر اس کھیل میں نقصان اٹھا چکی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ راجیو بنرجی نے وزارت جنگلات سے استعفی دیا ہے ترنمول کانگریس سے نہیں، لیکن اگر راجیو بنرجی پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کا استقبال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس سے مستعفی ہوں گے، اس کے بعد ہی ان کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے، لیکن اتنا طے ہے کہ پارٹی میں ان کے آنے کا استقبال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راجیو بنرجی نے آج وزارت جنگلات سے استعفی دے دیا، کیونکہ وہ ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں سے ناراض چل رہے تھے۔