ETV Bharat / city

بنگال: بی جے پی کا اقلیتوں کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کی حکومت پر اقلیتوں کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بنگال: بھاجپا ریاستی صدر کا اقلیتوں کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 3:15 PM IST

مغربی بنگال میں بی جے پی بھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں کی طرح اقلیتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کے برعکس بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اقلیتوں کا ووٹ اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی انتخابی پالیسی میں تبدیلی دکھائی دینے لگی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں کے سیاسی نظریے میں نمایاں فرق نظر آنے لگا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اب مسلمانوں کی حمایت میں بھی آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ ہوڑہ ضلع کے پانچلا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں مسلمانوں کی کل آبادی تیس فیصد ہے، اس کے باوجود ان کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔‘‘

انہوں نے حکمران جماعت کی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اقلیتوں کو ترقی سے بالکل محروم رکھا ہے۔ انہیں صرف ووٹ سے مطلب ہے، اقلیتوں کی ترقی سے نہیں۔‘‘

بنگال: بھاجپا ریاستی صدر کا اقلیتوں کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام
بنگال: بی جے پی کے ریاستی صدر کا اقلیتوں کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام

دلیپ گھوش کے مطابق ’’مغربی بنگال کے مسلمانوں کی حالت ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں بہت ہی خراب خراب ہے۔ جس کی ذمہ دار ممتا بنرجی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کو اپنے مستقبل کے بارے میں خود سوچنا پڑے گا۔ انہیں خود سوچنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کون استعمال کر رہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے پاس مسلمانوں کے لئے ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ’’ہماری حکومت بننے کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ ترقی اقلیتوں کی ہوگی، ہم اس عہد کے پابند ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.