ETV Bharat / city

'ممتا اور ان کے بھتیجے کو ملک چھوڑنا پڑ سکتا ہے' - ای ٹی وی بھارت اردو

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کو ملک کے لئے ناپسندیدہ قرار دیا ہے

bjp mp
bjp mp
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 1:01 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں بی جے پی کے جوگ دان میلے سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس پر جم کر بھڑاس نکالا۔

'ممتا اور ان کے بھتیجے کو ملک چھوڑنا پڑ سکتا ہے'
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بیرکپور صنعتی خطہ (انڈسٹریل بیلٹ) کے لئے ترقی کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ بیرکپور سے بیج پور کے درمیان بیرکپور صنعتی خطہ کہا جاتا ہے۔ یہاں ریاست کے سب سے زیادہ کارخانے موجود ہے لیکن افسوس کا عالم ہے کہ زیادہ تر بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا محنت کش علاقہ بیرکپور اور اس کے اطراف میں بے روزگاروں کی تعداد تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بنگال کے مزدور طبقہ ممتا بنرجی کی حکومت سے بے حد ناراض ہے اور وہ اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔ بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ عام لوگ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت سے اب چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عوام اور میڈیا کے سامنے دعویٰ کرتا ہوں کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے دو دنوں قبل پھوپھی (ممتا بنرجی) اور بھتیجا(ابھیشک بنرجی ) بھارت چھوڑ کر سنگاپور جانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے نے بہت پہلے سے ہی سنگاپور میں بسنے کا پلان بنا رکھا ہے اور اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے یہ ان دونوں کی خواہش پوری ہو جائے گی۔ ارجن سنگھ کے مطابق بھوانی پور اور نندی گرام سے الیکشن لڑنے کی بات تو بہت دور کی ہے بیرکپور کے کسی بھی اسمبلی سے ممتا بنرجی جیت نہیں پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور اس لئے وقت رہتے انہیں شکست کا احساس ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.