ETV Bharat / city

مودی کی ریلی کے لیے لاکھوں روپے میں چار ٹرین بُک - وزیرا عظم مودی کی بریگیڈ ریلی

مغربی بنگال بی جے پی نے وزیرا عظم نریندر مودی کی بریگیڈ ریلی میں زیادہ سے زیادہ بھیڑ جمع کرنے کیلیے چار اسپیشل ٹرین کو کرایہ پر لیا تھا جس کیلیے 53لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 7:38 PM IST

بریگیڈ میدان بنگال کی سیاست میں ہمیشہ اہم میدان رہا ہے،19جنوری کو ممتا بنرجی نے یہاں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے بعد بایاں محاذ نے بھی اسی میدان میں ریلی کی تھی اب بی جے پی وزیراعظم مودی کی ریلی کا انعقاد کررہی ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظربی جے پی نے پورے میدان میں ٹینٹ لگائے ہیں۔
1977سے بایاں محاذ اور ممتابنرجی 2011سے اس میدان میں ریلی کے لیے کئی مہینے قبل ہی اعلان کردیتی ہے۔جب کہ بی جے پی نے گزشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ وزیرا عظم مودی سلی گوڑی اور کلکتہ کے بریگیڈریلی سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی سیاسی جماعت نے اتنے مختصر وقت میں بریگیڈ میں ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے کوئی بھی میٹنگ کا انعقادتک نہیں کیا گیا۔
یہ چاروں ٹرین ہوڑہ اسٹیشن پر جھاڑ گرام، لال گولا اور رام پورٹ ہاٹ سے آرہی ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چند دن قبل ہی بی جے پی یونٹ نے ٹرینوں کو بک کیا ہے ریلوے آفیسر نے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ٹرینوں کا کرایہ ادا کیا ہے۔یہ جنرل کلاس کی ٹرینیں ہیں جو ریلی کے ختم ہونے کے بعد اپنے مقامات پر واپس چلی جائیں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.