ممتا بنرجی نے 2021 اسمبلی انتخابات کے دوران بنگال کے کسانوں کے لیے خصوصی اسکیم کے تحت سالانہ 5 سے بڑھاکر 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ الیکشن میں کامیابی کے ڈیڑھ ماہ بعد آج ممتا بنرجی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان دوست اسکیم کے افتتاح کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں ان کا وظیفہ 5ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار کر دیا گیا ہے۔ کھیت مزدوروں کو سالانہ 4 ہزار روپے ملیں گے۔ اس اسکیم سے ریاست کے 62 لاکھ کسان فیض یاب ہوں گے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کسان دوست اسکیم کے افتتاح کے موقع ممتا بنرجی نے کہا کہ کسانوں کو قسطوں میں دس ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں راست پہنچ جائیں گے۔ آج ہی ریاست کے 9 لاکھ 78 ہزار کسانوں کے اکاؤنٹ میں روپے بھیج دیے جائیں گے'۔
انہوں نے کسانوں کو اس اسکیم کے تحت مزید تحفظات فراہم کرنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ اس اسکیم کے تحت کسان کی موت ہونے پر اس کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اب تک ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے تحت 550 کروڑ روپے دے چکی ہے۔ 700 کروڑ کا انشورنس کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 48 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔'
انہوں نے بتایا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے فصل برباد ہونے پر ریاستی حکومت نے کسانوں کی نقصان کی ادائیگی پر 3 ہزار 5 سو کروڑ خرچ کیے ہیں۔ 186 کسان منڈی تیار کی گئی ہے۔ کسانوں کے لیے حکومت کی جانب سے کھیتی استعمال کیے جانے والے اوزار کرایے پر مہیا کرایا گیا ہے۔ کسانوں کو مچھلی پالن اور مویشی پالن کے لیے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں'۔
اس موقع پر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک میں لاتعداد کسانوں کی موت کے واقعے سامنے آتے رہتے ہیں۔ چھ ماہ سے کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ لیکن بنگال کے کسان خوش حال ہیں۔'
انہوں کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیم کا فائدہ بہت کم کسانوں کو ملتا ہے۔ مرکزی حکومت کی اسکیم کے مطابق دو ایکڑ زمین والوں کو ہی فائدہ مل رہا ہے۔ جبکہ ہماری حکومت سب کو دے رہی ہے، مرکزی حکومت کھیت مزدوروں کو کچھ نہیں دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں نے دعوی کیا کہ بنگال کے کسانوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔'