ETV Bharat / city

'خواتین کے لئے بنگال سب سے زیادہ محفوظ ہے' - خواتین کے لئے بنگال سب سے زیادہ محفوظ ہے

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں خواتین مورچہ نے کولکاتا کے کالج اسکوائر سے ڈورینہ کراسنگ تک پیدل مارچ کیا۔

'خواتین کے لئے بنگال سب سے زیادہ محفوظ ہے'
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 8:41 PM IST

اس موقع پر ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی امت شاہ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین سب سے زیادہ بنگال میں محفوظ ہیں'۔

'خواتین کے لئے بنگال سب سے زیادہ محفوظ ہے'
ترنمول کانگریس خواتین مورچہ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں کولکاتا میں مہنگائی اور خواتین کے حقوق کے لئے پیدل مارچ کیا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کالج اسکوائر سے ڈورینہ کراسنگ دھرمتلہ تک پیدل مارچ کیا۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس خواتین مورچہ کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں خواتین شامل تھیں۔

دھرمتلہ پہنچ کر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'بی جے پی کے رہنما دہلی سے بنگال آتے ہیں اور جھوٹ بول کر یہاں کے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں خواتین سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ یہاں خواتین بے فکر دیر رات تک گھومتی ہیں۔ یہاں خواتین بڑی تعداد میں نوکریاں کرتی ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔'

انہوں نے گجرات اور اتر پردیش میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی اور شاہ کے گجرات ماڈل میں ان کی ریاستی حکومت کی ہی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو برسوں میں گجرات میں 1944 خواتین کا قتل، 3095 عصمت دری، 4829 اغوا کے معاملے اور 1053 قتل کی کوشش کے معاملے پیش آئے ہیں۔ مودی کے احمدآباد اور ان کی سب سے پسندیدہ ریاست اتر پردیش میں خواتین کی حالت کیا ہے، سب کو پتا ہے۔

مزید پڑھیں: مودی اور ممتا بنرجی کے درمیان حملہ و جوابی حملہ جاری

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے جرائم کے کیسز کے لئے 92 فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کئے ہیں۔ ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف جد و جہد کر رہے ہیں۔ لیکن مودی جی بنگال آکر وزیر اعظم جیسے پر وقار عہدے پر ہونے کے باوجود بے بنیاد اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.