ETV Bharat / city

مغربی بنگال: حسین قدرتی مناظر کو پیش کرتا بانکوڑا کھوائے

اس جنگلاتی مقام کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے سے علاقے کی ترقی ہوگی۔

west bengal
west bengal
author img

By

Published : May 24, 2021, 5:24 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑا کے مشہور گاؤں ٹیرا کوٹا سے 7 کلو میٹر فاصلے پر جنگلی علاقے دَھنکی ڈانگا قدرت کے حسین منظر کی ترجمانی کرتے ہیں۔

مغربی بنگال: حسین قدرتی مناظر کو پیش کرتا بانکوڑا کھوائے

یہاں کوئی ہنگامہ یا شور نہیں ہے۔ اس کھلے جنگل میں جیسے وقت رک جاتا ہے۔ سرسبز و شاداب جنگل، جھنگور کی آواز اور پرندوں کی میٹھی چہچہاہٹ اس ویران سرزمین میں زندگی کے وجود کی نشاندہی کرتی ہے۔ دریائے جائے پونڈا اس غیر آباد سرزمین کے کنارے پر ایک چاندی کی لکیر کی طرح ہے۔

دراصل یہاں کا نظارہ آپ کی آنکھوں کو سکون بخشنے والا ہے۔ جب تک آپ اس جگہ کا دورہ نہیں کریں گے، آپ کو اس کی خوبصورتی کا یقین نہیں ہوگا۔ چہار جانب سر سبز اس سنسان جگہ پر قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے بغیر آپ نہیں رہ سکتے ہیں۔

مقامی باشندہ کا کا کہنا ہے کہ''کچھ لوگ اب یہاں آنے لگے ہیں۔ ہمیں یہاں ایک پارک اور کچھ ہوٹلوں کی ضرورت ہے۔ یہ اس جگہ کے لئے اچھا ہوگا۔

تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں نے اس بانکوڑا کھوائے کا نام نہیں سنا ہے۔ جن لوگوں نے سنا بھی ہے، انہوں نے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے دھنکی ڈانگا کی غیر آباد سرزمین میں قدم نہیں رکھا۔ حالانکہ دھنکی ڈانگا مقامی لوگوں کے لئے ایک پکنک کا مقام بنا ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ''اس مقام کو ایک شاندار سیاحتی مقام کے طور پر تبدیل کیا جانا چاہئے۔ اس کے لئے ہمیں پارک اور ہوٹل کی ضرورت ہے۔''

دھنکی ڈانگا کے مقامی لوگ یہاں کسی پارک یا ہوٹل کی توقع کر رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ جب کچھ سیاح آئیں گے تو گاؤں میں بھی بہتری آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.