ادھیر رنجن چودھری نے حالیہ خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں مندروں پر حملہ کیا گیا اور ہندو خاندان پر بنیاد پرستوں کے ذریعہ حملہ کیا گیا۔ 31 اکتوبر کو ڈھاکہ سے موصول رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں کم از کم 15 مندروں کو اسلام کی توہین کرنے کے الزام میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور کچھ علاقوں میں اقلیتیں خوف کے سائے میں ہیں یہ تصویریں فیس بک پر وائر ل ہورہی ہے ۔
خبر کے مطابق اتوار کے روز بنگلہ دیش کے برہمنبھاریہ ضلع کے نصیر نگر میں ہندوؤں کے 100 سے زائد مکانات کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حبیب گنج کے مادھو پور میں دو مندروں پر حملہ ہوا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ہماری حکومت کے مؤقف کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ہندو خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کو اس مسئلے کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے جلد از جلد بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ بات چیت کرے