مغربی بنگال کے بردوان ضلع آسنسول کے تحت کلٹی تھانہ علاقے میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا ویکسین مہم کا اہتمام کیا گیا۔ تاہم کورونا ویکسن مہم اس وقت تنازع کا شکار ہو گئی جب ترنمول کانگریس کی رہنما اور آسنسول میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن اور ڈپٹی چیئرمین تبسم آرا نے کورونا ویکسن کا ٹیکہ اپنے ہاتھوں میں لے کر ایک خاتون کو لگا دی۔
اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد بردوان ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
آسنسول میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن اور ڈپٹی چیئرمین تبسم آرا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کو ایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ وہ اسکول کے زمانے میں نرسنگ اور فرسٹ ایڈ کورسز کی تھی۔ انجکشن لگانے کا خاصا تجربہ ہے۔ اسی بنیاد پر میں نے کیا۔'
کلٹی اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اجے پودار کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین غلطی ہے۔ اس سے کسی کی جان جا سکتی ہے' وضاحت پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔'
آسنسول میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے محکہ صحت کے سربراہ دیپک گنگاپادھیا نے کہاکہ انہیں اس معاملے میں کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔ تسبم آرا سے اس سلسلے میں سوال کیا جائے تو وہ بہتر ڈھنگ سے جواب دے سکتی ہیں۔'