پولس انتظامیہ نے بتایا کہ تمام فلائی بند ہیں۔ اے سی جی بوس روڈ پر واقع ’ماں‘ فلائی اوور کو بند کر دیا گیا ہے۔ امفان طوفان میں شدت کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی شدت سے بارش ہورہی ہے۔ کلکتہ، ہوڑہ، نامخانہ، فریجر گنج، ساگر جزیرہ، کاکدیپ، جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقے میں بارش ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے کلکتہ، ہوڑہ، ہگلی، مرشدآباد, جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی پرگنہ میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ ریلوے نے بتایا کہ ہوڑہ-نئی دہلی اے سی اسپیشل ٹرین کو طوفان کی وجہ سے رد کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 21 مئی کو نئی دہلی سے روانہ ہونے والی اے سی اسپیشل ٹرین کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال محکمہ ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالات پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طوفان سے پیدا ہونے والے صورت حال پر نظر رکھنے کے لئے چیف سیکریٹری راجیو سنہا کی قیادت میں ٹاسک فورسیس کی تشکیل کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے چھہ اضلاع مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جنوبی 24پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی میں این ای آر ایف کی سات ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی 12 ٹیمیں کو تیار رکھا گیا ہے۔ اگر طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلتی ہے تو اس ٹیم کو فوراً روانہ کر دیا جائے گا۔