ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی

علی پور محکمہ موسمیات نے ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں اگلے 72 گھنٹوں تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یاس نامی طوفان کے گزر جانے کے بعد مغربی بنگال کے عوام کے سامنے ایک اور طوفان سے نمٹنے کے چیلنج درپیش ہے۔

alipur metrological department alert heavy rain across bengal in 72 hours
مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 11:50 AM IST

علی پور محکمہ موسمیات نے ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں اگلے 72 گھنٹوں تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج صبح سے دارالحکومت کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ شب سے ہی بارش ہو رہی ہے۔

علی پور محکمہ موسمیات دفتر کے مطابق ریاست میں یاس نامی طوفان کے بعد ہگلی ندی میں ہواؤں کا دباؤ بننے کے بعد ایک اور طوفان کے آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس کے سبب موسم پر بھی اس اثر پڑا ہے۔

موسم میں اچانک آئی تبدیلی کا خلیج بنگال سے متصل اضلاع پر کافی خطرناک اثر دیکھائی دینے لگا ہے. جنوبی 24 پرگنہ پر اس کا سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 72 گھنٹوں کے اندر اندر ہی مانسون کی آمد ہو سکتی ہے۔ عموماً 15 جون کے بعد ہی بنگال میں مانسون کی آمد ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ تھوڑی جلدی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ اور مہاراشٹر میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔ اس کے بعد بنگال میں پہنچنے میں تین سے چار دنوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو یاس نامی طوفان کے سبب خلیج بنگال سے متصل اضلاع میں کافی زیادہ نقصان ہوا تھا۔ اس کا موسم پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ ہگلی ندی میں ہواؤں کے دباؤ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے، اس کے سبب بنگال میں ایک اور طوفان آنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.