ETV Bharat / city

اے آئی ایم آئی ایم کا مغربی بنگال کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 12:06 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کی جانب سے مغربی بنگال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو اتارا جائے گا۔

مجلس اتحاد المسلمین نے مغربی بنگال کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

اے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی کمیٹی نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال میں آئندہ منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو اتارا جائے گا۔ پارٹی کے مطابق ریاست میں بہت سے مقامی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے میں ترنمول کانگریس حکومت ناکام رہی ہے۔ ان مقامی مسائل کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں گے اور الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ دیے جائیں گے۔

مغربی بنگال میں بہت جلد بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کارپوریشن اور میونسپل انتخابات کی تاریخوں کا بھی عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

کوورنا وبا کی وجہ سے معیاد پوری ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں کئے گئے تھے لیکن اب حالات میں بہتری آنے کے بعد ریاست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ریاستی الیکشن کیمیشن کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے کچھ روز قبل کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا جو 19 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ ایم آئی ایم کے ریاستی کمیٹی کے رکن عمران سولنکی اور ایس صابر غفار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ کولکاتا اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات پارٹی قسمت آزمائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتا کارپوریشن میں 50 اور ہوڑہ کارپوریشن کے 15 سیٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پارٹی امیدوار کو ٹکٹ دیے جائیں گے۔

ایم آئی ایم ریاستی کمیٹی کے رکن صابر غفار نے کہا کہ ہم مقامی ایشوز کے بنا پر کارپوریشن کا الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی، اردو کو دوسری سرکاری زبان بنانے کا دعوی کرتی ہیں لیکن سرکاری دفاتر اور تھانے میں کوئی کام اردو میں نہیں ہوتا ہے۔

اردو کے نام پر اردو داں طبقے کو بے وقوف بنایا گیا۔ ممتا بنرجی نے فرہاد حکیم کو مئیر بناکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ مسلمانوں کی ہمدرد ہیں لیکن فرہاد حکیم کے مئیر بننے سے نہ کوئی فائدہ ہوا اور نہ ہی مسلم علاقوں میں ترقیاتی کام ہوئے۔

مجلس نے فرہاد حکیم سے سوال کیا کہ حکومت یا کولکاتا کارپوریشن نے گذشتہ دس برسوں کے دوران مسلم علاقوں میں کیا کام کیا ہے اور کتنے مسلمانوں کو نوکریاں دی گئیں۔

عمران سولنکی نے کہا کہ کولکاتا کو لندن بنانے کا دعوی کیا جاتا ہے جب کہ تھوڑی سی بارش ہوتے ہی علاقہ پانى میں ڈوب جاتا ہے اور پانی جمع ہونے کی شکایات عام ہیں۔ مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد اور مالدہ میں آج بھی لوگ آرسینک پانی پینے پر مجبور ہیں۔ ممتا بنرجی کے قول و فعل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبھیندو ادھیکاری نے سرحدی علاقے میں گؤشالہ بنانے کا مطالبہ کیا

انہوں نے مزید کہا ان ہی مقامی مسائل پر وہ انتخابات لڑیں گے اور انتخابات کے دوران پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ایم آئی ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم کہہ رہے تھے وہ آج خود بی جے پی کے بی ٹیم بن چکے ہیں۔ بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے بابل سپریو ذرائع کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کے لیے ترنمول کانگریس کے مئیر کے امیدوار ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی بی ٹیم کون ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.