ETV Bharat / city

ادھیر رنجن چودھری کا الیکشن کمیشن کو مکتوب - کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ

بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ نہ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔

adhir ranjan choudhary write a letter to EC
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 3:41 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اندازے سے کئی گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے پوری ریاست اس کی زد میں آچکی ہے۔

مغربی بنگال کا ایک بھی ایسا ضلع نہیں ہے جو کورونا وائرس کی زد میں نہ ہو۔ کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ان دو اضلاع میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہو چکی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی اضافہ ہوا ہے۔ اس بیماری سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اسی درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے تحت آٹھویں اور آخری مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جلسہ و جلوس اور سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ نہ کرانے کے لیے انتخابی کمیشن کو خط لکھا ہے۔

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ضلع میں پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی رامپور میونسپلٹی کے ملازمین پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کے لیے ووٹرز کے گھر گھر جا رہے ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔

کانگریس کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے رہنما ناروگوپال مکھرجی پر الزام لگایا کہ انہوں نے بہرامپور میونسپلٹی کے ملازمین کو ڈرا دھمکا کر پوسٹل بیلٹ پیپر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن اس سلسلے میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھائے اور انتخابی کمیشن کے ملازمین سے پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کا انتظام کرائے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے میونسپلٹی کے ملازمین کو پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹرز کو گمراہ کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.