ETV Bharat / city

نظم و نسق کو بحال کرنے کی ذمہ داری ممتا پر ہے: ادھیر رنجن چودھری - لا اینڈ آرڈر کو پختہ بنانے کی ذمہ داری ممتا بنرجی پر

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاست کے نظم و نسق کی ذمہ داری ممتا بنرجی پر ہے لیکن وہ اس کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہی ہیں۔

adhir ranjan choudhary on west Bengal Post-Poll Violence

author img

By

Published : May 4, 2021, 9:55 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال اسمبلی الیکشن سے قبل جیسی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی پی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں نے پوری ریاست میں افراتفری مچا رکھی ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'اسمبلی انتخابات سے پہلے جس طرح سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، ٹھیک نتائج آنے کے بعد دیکھنے کو مل رہی ہیں'۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ہی ریاست میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ اچانک ہونے والی جھڑپیں نہیں ہیں بلکہ منصوبہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے'۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاستی لا اینڈ آرڈر کو پختہ بنانے کی ذمہ داری ممتا بنرجی پر ہے، لیکن وہ اس کے لیے کچھ بھی نہیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی ہی واحد رہنما ہیں جو بنگال میں جاری سیاسی تصادم اور خونریزی کو روک سکتی ہیں لیکن یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ وہ خاموش کیوں ہیں'۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ 'انہیں فوراً سخت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کر دینا چاہیے تاکہ حالات مزید نہ بگڑے۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری سیاسی تصادم میں اب تک 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت داخلہ نے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں پر ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے فون پر بات چیت کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور سکیورٹی مشیر کو راج بھون طلب کرکے پھٹکار لگائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.