ETV Bharat / city

آخری مرحلے کے لئے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیاں تعینات

الیکشن کمیشن نے آٹھویں اور آخری مرحلے میں چار اضلاع کی 35 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 5:28 PM IST

753 companies of central forces deploy in eight phase of assembly election

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال آسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں کل چار اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے چاراضلاع کی 35 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انتخابی کمیشن نے سیکورٹی کے لیے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ کولکاتا میں تعیناتی کا منصوبہ ہے۔

انتخابی کمیشن نے کہاکہ آٹھویں اور آخری مرحلے میں پانچ اضلاع کی 35 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آٹھویں اور آخری مرحلے کے لیے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوئی لاپرواہی نہیں برتنا چاہتی۔

ذرائع کے مطابق 11 ہزار 860 پولنگ مراکز کےلیے مرکزی فورسز اور کولکاتا، مغربی بنگال پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

انتخابی کمیشن کے مطابق کولکاتا شمال کی سات سیٹوں کے لیے مرکزی فورسز کی 95 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بیربھوم ضلع میں مرکزی فورسز کی 224 کمپنیاں، مالدہ ضلع میں 110 اور مرشدآباد ضلع میں مرکزی فورسز کی 212 کمپنیاں تعینات یوں گی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس مرحلے میں پانچ اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد 84,77,728 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 43,55,835 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 41,21,735 ہے۔ اس کے علاوہ تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 158 ہے۔

آتھویں اور آخری مرحلے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کل 283 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

مالدہ اور مرشدآباد ضلع کی 11 - 11 سیٹوں کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے علاوہ متحدہ اتحاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.