ETV Bharat / city

چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران متعدد بم دھماکوں میں کئی زخمی

چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے کئی اسمبلی حلقوں میں دن بھر پر تشدد واقعات و بم دھماکے کے واقعات رونما ہوتے رہے۔ بیرکپور اسمبلی حلقہ میں ایک طرف پر امن انداز میں پولنگ ہوئی تو دوسری جانب ٹیٹا گڑھ کے وارڈ نمبر 22 اور 14 میں آج بم دھماکے کی وجہ سے چھ لوگ زخمی ہوئے۔

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:01 PM IST

6th polling clashes and bomb attacks in north 24 parganas tiragarh

مغربی بنگال اسمبلی کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران خصوصی طور شمالی 24 پرگنہ کے متعدد اسمبلی حلقوں کے کئی مقامات پر پر تشدد واقعات رونما ہوتے رہے۔ کھردہ ٹیٹاگڑھ حالی شہر اور نئی ہٹی میں بم دھماکے اور جھڑپیں ہوتی رہیں۔

پولنگ سے سے ایک روز قبل ہی بیرکپور اسمبلی حلقہ کے ٹیٹا گڑھ میں بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ آج پولنگ دوران بھی ٹیٹاگڑھ کے وارڈ 22 اور 14 نمبر وارڈ ایک بار پھر بڑے پیمانے اور بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چھ لوگ زخمی ہوئے گئے۔ جن کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس کے علاوہ ٹیٹا گڑھ کے ملن گڑھ میں بھی بم دھماکے ہوئے۔ بی جے پی کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے شر پسندوں نے بم دھماکے کی واردات کو انجام دیا ہے۔ تاہم ترنمول کانگریس کی طرف سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں آج مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بم دھماکے کی واردات ہوتی رہی۔ وہیں دوسری جانب کچھ علاقوں میں پر امن طور پر پولنگ جاری رہیں بڑی تعداد میں لوگوں کی قطاریں نظر آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.