مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خطرے کے باوحود کولکاتا میٹرو کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعدادمیں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ یکم نومبر سے 30نومبر کے درمیان دو کروڑ سے زائد مسافر کولکاتا میٹرو ریل سے سفر کئے جو ملکی سطح پر ایک ریکارڈ ہے.
کولکاتا میٹرو انتظامیہ کے مطابق کورونا گائیڈ لائن, ای پاس اور ٹوکن کی پریشانیوں کے باوجود میٹرو ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر میں میٹرو ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی.
کورونا وائرس کے دور میں کولکاتا میٹرو ریل نے مسافروں کو محفوظ سفر کرانے کا جو وعدہ کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے.
اس کے لئے ہم کوئی بھی قیمت چکانے کے لئے تیار ہینومبر ماہ میں میٹرو ٹرینوں کی تعداد یومیہ دس ہزار کے قریب تھی.
گزشتہ 27 نومبر کو میٹرو ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 108 تھی.
گزرتے وقت کے ساتھ میٹرو ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.
مزید پڑھیں:
ویمل گورنگ کا پہلا عوامی جلسہ پانچ دسمبر کو دارجلنگ میں ہوگا
گزشتہ اکتوبر مہینے میں تہواروں کے موسم ہونے کے باوجود مسافروں کی تعداد 18 لاکھ 25 ہزار 407 تھی.
گزشتہ سال 2019 کے اکتوبر مہینے میں میٹرو سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ 25 ہزار 667 تھی.
کولکاتا میٹرو ریل انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں میٹرو ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں مزید تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان روشن ہے.